QR CodeQR Code

افغانستان میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

6 Dec 2022 10:55

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1028765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028765/افغانستان-میں-دھماکہ-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org