0
Tuesday 6 Dec 2022 10:55

افغانستان میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

افغانستان میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1028765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش