0
Tuesday 6 Dec 2022 12:27

سموگ میں اضافہ، طلبہ کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت

سموگ میں اضافہ، طلبہ کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر سکولوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کو سانس اور گلے کی بیماریوں سے بچانے کیلئے مختلف حفاظقی اقدامات کی پابندی کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور اساتذہ کو ماسک پہن کر سکول آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آنکھوں کو سموگ سے بچانے کیلئے عینک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سموگ کے دوران بچوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں۔ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو کسی صورت آگ نہ لگائی جائے۔ سکول کے کھلے میدانوں میں پانی کا باقاعدہ چھڑکاو کیا جائے، بچے ہر وقت آنکھوں کو ملنے سے گریز کریں گے۔ بچوں کو آوٹ ڈور سرگرمیاں کم سے کم کروائی جائیں گی۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1028782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش