ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس
6 Dec 2022 12:49
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہونگے۔
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کے قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہوں گے۔ عدالتِ عظمیٰ میں کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1028788