0
Tuesday 6 Dec 2022 12:49

ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کے قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہوں گے۔ عدالتِ عظمیٰ میں کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہوگی۔
 
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ، خارجہ و اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی برادری اور عوام ارشد شریف کے قتل سے شدید تشویش کا شکار ہیں، اس لیے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کا از خود نوٹس لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1028788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش