0
Wednesday 7 Dec 2022 00:02

سرگودہا، آئی ایس او کا سالانہ ڈویژنل کنونشن 11 دسمبر کو منعقد ہوگا

سرگودہا، آئی ایس او کا سالانہ ڈویژنل کنونشن 11 دسمبر کو منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن کا سالانہ کنونشن جامعہ دارالعلوم محمدیہ بلاک نمبر 19 سرگودہا میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں سرگودہا ڈویژن کے تمام یونٹس کے صدور، یونٹ کابنہ، اراکین، محبین، سابقین شریک ہونگے۔ سالانہ کنونشن کے موقع پر نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ دارالعلوم محمدیہ میں منعقد ہونیوالے کنونشن کے موقع پر تعمیر وطن کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے علامہ ظہور حسین خان، ڈاکٹر علی عباس نقوی، علامہ ملک نصیر حسین، علامہ سبطین علوی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف ملک، سابق مرکزی صدور اطہر عمران طاہر اور علی مہدی خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 1028887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش