QR CodeQR Code

سرگودہا، آئی ایس او کا سالانہ ڈویژنل کنونشن 11 دسمبر کو منعقد ہوگا

7 Dec 2022 00:02

دارالعلوم محمدیہ میں منعقد ہونیوالے کنونشن کے موقع پر تعمیر وطن کانفرنس سے علامہ ظہور حسین خان، ڈاکٹر علی عباس نقوی، علامہ ملک نصیر حسین خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن کا سالانہ کنونشن جامعہ دارالعلوم محمدیہ بلاک نمبر 19 سرگودہا میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں سرگودہا ڈویژن کے تمام یونٹس کے صدور، یونٹ کابنہ، اراکین، محبین، سابقین شریک ہونگے۔ سالانہ کنونشن کے موقع پر نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ دارالعلوم محمدیہ میں منعقد ہونیوالے کنونشن کے موقع پر تعمیر وطن کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے علامہ ظہور حسین خان، ڈاکٹر علی عباس نقوی، علامہ ملک نصیر حسین، علامہ سبطین علوی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف ملک، سابق مرکزی صدور اطہر عمران طاہر اور علی مہدی خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 1028887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028887/سرگودہا-ا-ئی-ایس-او-کا-سالانہ-ڈویژنل-کنونشن-11-دسمبر-کو-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org