0
Wednesday 7 Dec 2022 00:08

شیعہ علماء کونسل کوہاٹ اور ہنگو کے عہدیداروں کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کوہاٹ اور ہنگو کے عہدیداروں کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ساتھ ایس یو سی ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے تنظیمی عہدے داروں  اور کارکنوں نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقہ میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا گیا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تنظیمی عمل کو مزید بہتر اور اچھے انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے مشورے اور ہدایات دیں اور تنظیمی عمل کو علاقے میں مربوط اور منظم بنانے پر زور دیا۔ شیعہ علماء کوہاٹ اور ہنگو کے اراکین کی جانب سے مختلف تنظمی و قومی امور اور قومی لائحہ عمل کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے، جن کے بارے میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے تفصیل سے رہنمائی کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1028893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش