QR CodeQR Code

آر پی او ڈی آئی خان کا ڈی آر سی اراکین کے ساتھ اجلاس

7 Dec 2022 00:15

آر پی او ڈیرہ کو بتایا گیا کہ رواں سال ڈی آر سی ڈیرہ کو سائلین کی طرف سے مجموعی طور پر 527 درخواستیں موصول ہوئیں، ڈی آر سی کو موصول ہونے والے عوامی تنازعات کے کیسسز کو قلیل سماعت کے دوران باہمی مفاہمت کے ذریعے 453 تنازعات نمٹائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان محمد سیلم مروت نے ڈی آر سی اراکین کے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر رواں سال کی ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آر پی او ڈیرہ کو بتایا گیا کہ رواں سال ڈی آر سی ڈیرہ کو سائلین کی طرف سے مجموعی طور پر 527 درخواستیں موصول ہوئیں، ڈی آر سی کو موصول ہونے والے عوامی تنازعات کے کیسسز کو قلیل سماعت کے دوران باہمی مفاہمت کے ذریعے 453 تنازعات نمٹائے گیے ہیں، 31 درخواستوں پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 43 درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ جن کے حل کے لیے مختلف پینل تشکیل دیئے گیے ہیں۔

اس موقع پر آرپی او ڈیرہ نے ڈی آر سی ممبران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں لوگوں کے درمیان صلح کرانے والے انصاف پسند بندوں کے لیے آخرت میں بڑی بشارتوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ہمیشہ غریب اور مظلوم عوام کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور بلاخوف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


خبر کا کوڈ: 1028894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028894/ا-ر-پی-او-ڈی-ا-ئی-خان-کا-آر-سی-اراکین-کے-ساتھ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org