QR CodeQR Code

ٹانک، الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر کا افتتاح

7 Dec 2022 00:50

اس موقع پر ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اپر اور لوؤر پتھر کے پچاس گھرانوں میں مکانات کا تعمیراتی سامان تقسیم کیا گیا اور اسناد دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹانک کے سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کردیا گیا۔ اس فلاحی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ٹانک امین اللہ خان نے کیا۔ اس حوالے سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متاثرین سیلاب نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اپر اور لوؤر پتھر کے پچاس گھرانوں میں مکانات کا تعمیراتی سامان تقسیم کیا گیا اور اسناد دی گئیں۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1028902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028902/ٹانک-الخدمت-فاؤنڈیشن-کے-زیراہتمام-سیلاب-متاثرین-کیلئے-مکانات-کی-تعمیر-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org