QR CodeQR Code

اگر صیہونی حکومت موت کے خوف سے خودکشی کرنا چاہے تو ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، جنرل عبدالرحیم موسوی

7 Dec 2022 07:24

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کی آزادی، علاقائی سالمیت اور نظام کو خطرہ ہوا تو فوج پوری طاقت کیساتھ دشمن کا مقابلہ کریگی اور اسے منہ توڑ جواب دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل اور ڈرپوک صیہونی حکومت قدرت کے اصولوں کی بنیاد پر رو بہ زوال ہے۔ لیکن اگر اسرائیلی حکومت موت کے ڈر سے جلدی خودکشی کرنا چاہے تو ہم اسے نہیں روکیں گے۔ ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے اسرائیل کی مشترکہ جنگی مشقوں اور ایران پر حملوں جیسے آپریشن کی پریکٹس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے اقدامات اندھیرے میں شور مچا کر خوفزدہ نہ ہونے کا تاثر دے رہے ہیں۔

جنرل عبدالرحیم موسوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بزدل صیہونی حکومت الہیٰ روایت کی بنیاد پر زوال پذیر ہے۔ اس دوران اگر اسرائیلی حکومت موت کے ڈر سے جلدی خودکشی کرنا چاہے تو ہم کوئی رکاوٹ ایجاد نہیں کریں گے۔ ایرانی فوج کی دشمن کے خلاف تیاری کے حوالے سے ایک صحافی کے جواب میں جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کی آزادی، علاقائی سالمیت اور نظام کو خطرہ ہوا تو فوج پوری طاقت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرے گی اور اسے منہ توڑ جواب دے گی۔


خبر کا کوڈ: 1028939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028939/اگر-صیہونی-حکومت-موت-کے-خوف-سے-خودکشی-کرنا-چاہے-ہم-رکاوٹ-نہیں-بنیں-گے-جنرل-عبدالرحیم-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org