0
Wednesday 7 Dec 2022 08:08

اسرائیل اور فرانس کی مشترکہ فضائی مشقیں

اسرائیل اور فرانس کی مشترکہ فضائی مشقیں
اسلام ٹائمز۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے منگل کی شب مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل اور فرانس کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کی خبر دی ہے۔ اس حوالے سے صیہونی حکومت کے چینل نے رپورٹ دی ہے کہ فرانس اور اسرائیل کی یہ مشترکہ فضائی مشقیں سوموار کے دن سے شروع ہو کر منگل کے دن اختتام پذیر ہوگئیں۔ اس مشق میں ریمون 201 ائیر بیس سے آٹھ F-16 طیاروں اور فرانسیسی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ صیہونی میڈیا نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ مشق گذشتہ تین سالوں میں پہلی بار منعقد کی گئی۔ اس فضائی مشق کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں امریکی ائیر فورس کے ساتھ بھی مشترکہ فضائی مشقیں کیں، نیز گذذشتہ مہینے میں اسرائیلی فوج نے ایک فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس میں صیہونی فوج نے ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے فضائی اور زمینی نمائشی اہداف کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1028940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش