0
Wednesday 7 Dec 2022 09:02

نواز شریف جلدی کرلے، الیکشن قبل از وقت ہیں، شیخ رشید

نواز شریف جلدی کرلے، الیکشن قبل از وقت ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے، الیکشن قبل از وقت ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، لیکن شہباز شریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16 ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44 دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی، وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش