QR CodeQR Code

میرٹ پر عسکری تعیناتیوں نے سازشوں کا جال توڑ دیا، خواجہ سعد رفیق

لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی

7 Dec 2022 09:04

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ نون کے راہنماء نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کر لیا، اب آپ کچھ آرام کر لیں، ہمیں ملکی استحکام کیلئے کام کرنے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر و رہنماء مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرٹ پر عسکری تعیناتیوں نے سازشوں کا جال توڑ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی، عمران خان نے دورہ روس کو اپنی غلطی مان لیا۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کر لیا، اب آپ کچھ آرام کر لیں، ہمیں ملکی استحکام کیلئے کام کرنے دیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1028949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028949/میرٹ-پر-عسکری-تعیناتیوں-نے-سازشوں-کا-جال-توڑ-دیا-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org