QR CodeQR Code

کراچی، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد کی ملاقات

7 Dec 2022 09:49

ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کیلئے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان سے  مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے مرکزی صدر ایس ایم نقی کی سربراہی ملاقات کی، وفد میں تنظیم عزاداری کے جنرل سیکریٹری عباس حیدر زیدی، علامہ نقی نقوی و دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کیلئے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ایرانی قونصل خانے میں ہونے والی ملاقات کے دوران تنظیم عزاداری کے جنرل سیکریٹری عباس حیدر زیدی نے تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستانی زائرین سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا اور مملکت خداداد پاکستان اور تنظیم عزاداری کی کارکردگی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1028951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028951/کراچی-ایرانی-قونصل-جنرل-حسن-نوریان-سے-مرکزی-تنظیم-عزاداری-پاکستان-کے-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org