0
Wednesday 7 Dec 2022 11:32

وزیراعظم پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتے ہیں، راجہ فاروق

وزیراعظم پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتے ہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی پریس کانفرنس و احتجاجی مظاہروں کی کال سے سیز فائر لائن کے پار منفی پیغام گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا، پانچ اگست کا واقعہ عمران خان اور مودی کی رضامندی سے ہوا، کشمیر پر عمران خان نے بدترین پسپائی اختیار کی۔ وزیراعظم  آزادکشمیر کو بلایا نہیں گیا تھا تو جانا ہی نہیں چاہیے تھا، کوئی آدمی بھی ہوتا یہ طریقہ کار مناسب نہیں کہ کھڑے ہو کر بات شروع کر دیں، تقریب میں امریکی سفیر سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو الگ وقت لیکر بات کرنی چاہیے تھی وزیراعظم آزادکشمیر چیف ایگزیکٹو ہیں ذمہ دار ہیں جو گفتگو انہوں نے کی وہ انتہائی عامیانہ اور قابل مذمت ہے۔وزیراعظم سینٹوریس کے چیف ایگزیکٹو نہیں ہیں وہ ریاست کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش