0
Wednesday 7 Dec 2022 10:30

عمران خان آج اسمبلیاں توڑنے سے متعلق فیصلہ کرینگے، اسد عمر

عمران خان آج اسمبلیاں توڑنے سے متعلق فیصلہ کرینگے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق آج زمان پارک میں اجلاس ہے، جس میں عمران خان فیصلہ کریں گے۔ راولپنڈی میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسمبلیاں توڑ کر ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے، پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے اور انہی میں جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑ کر میدان خالی نہیں بلکہ خود اتر رہے ہیں، اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر حکومت ڈگمگا گئی ہے، رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ ہر صورت اسمبلیاں بچانے کی کوشش کریں گے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، روس سے تیل درآمد کرنے میں انہوں نے دیر کر دی ہے، نالائق حکومت نے 8 ماہ ضائع کیے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے عدلیہ کے بارے میں ایسی بات نہیں کی اور نہ کسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے توہین عدالت کے معاملے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں توہین عدالت سے متعلق جاری نوٹس پر اسد عمر کے خلاف سماعت ہوئی۔ اسد عمر نے عدالت کے روسٹرم پر آکر اپنی تقریر پر غیر مشروط معافی مانگی اور کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے کسی بیان سے اگر کوئی لائن کراس ہوئی تو معافی مانگتا ہوں۔ عدالت نے اسد عمر کو جاری توہین عدالت نوٹس کیس نمٹا دیا۔
خبر کا کوڈ : 1028958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش