0
Wednesday 7 Dec 2022 11:33

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے بعد سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی، جس میں کہا ہے کہ پاکستان آکر اپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرکے عدالت میں پیش ہونے کا موقع دے۔ واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ شہباز فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی نے انکشاف کیا تھا کہ سلیمان شہباز کے ساٹھ کروڑوں کی بلیک منی کو وائٹ منی میں بدلنے کے لیے میرا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا، قرض کے فرضی معاہدے بنائے گئے اور مفروضے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے سلیمان شہباز نے دس کروڑ منتقل کرائے۔
خبر کا کوڈ : 1028962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش