QR CodeQR Code

سموگ کی صورتحال گھمبیر، لاہور میں سکول 3 دن بند رکھنے کا اعلان

7 Dec 2022 11:43

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث سکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ 3 روز چھٹیوں کے احکامات تا حکم ثانی جاری رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سموگ کے باعث جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث سکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ 3 روز چھٹیوں کے احکامات تا حکم ثانی جاری رہیں گے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہفتہ میں 3 روز سکول بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اساتذہ تنظیموں، محکمہ سکول ایجوکیشن اور وزیر تعلیم مراد راس نے دسمبر کے امتحانات کے باعث سکول تین روز بند کرنے کا احکامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم اب سموگ کی صورتحال شدید ہونے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے 3 روز سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028964/سموگ-کی-صورتحال-گھمبیر-لاہور-میں-سکول-3-دن-بند-رکھنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org