QR CodeQR Code

اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بن سکتا ہے، زرداری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

7 Dec 2022 11:47

ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہونگے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کو پرویزالہیٰ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دو روز قبل آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی،  ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات سابق صدر نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کو پرویزالہیٰ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028967/اسمبلی-نہ-توڑیں-مشاورت-سے-نیا-سیٹ-اپ-بن-سکتا-ہے-زرداری-شجاعت-کی-ملاقات-اندرونی-کہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org