0
Wednesday 7 Dec 2022 12:04

برطانیہ میں اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، 8 بچے ہلاک

برطانیہ میں اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، 8 بچے ہلاک
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا جس کے نتیجے میں 8 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے بیکیڑیا انفیکشن سے اب تک 8 بچے انتقال کر چکے ہیں، مرنے والوں میں ایک برٹش پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹریپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمار ہو جاتا ہے۔ برطانوی ہیلتھ ایجنسی کا بتانا ہے کہ گروپ اسٹریپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کی انفیکشن شامل ہیں، مرض سے بخار بھی ہو سکتا ہے، جس کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش