0
Wednesday 7 Dec 2022 10:56
شہباز شریف خود کو حکمران کہلوانا پسند نہیں کرتے

نجی مال سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیراعظم کو قطعی علم نہیں تھا، رانا ثناء اللہ

حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں
نجی مال سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیراعظم کو قطعی علم نہیں تھا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے نجی مال کو سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیراعظم شہباز شریف کو قطعی کوئی علم نہیں تھا۔ رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب مال کے معاملے کا پتہ چلا تو شہباز شریف نے فوری مال ڈی سیل کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر داخلہ کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہوئے واقعے کے بعد نجی مال سیل کرنے کا معاملہ اتفاقیہ ہے یا شاید انتظامیہ میں سے کسی نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بات کی ہو۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے جو بیانات دیِئے، وہ بیان دینا کسی کو زیب نہیں دیتا، شہباز شریف خود کو حکمران کہلوانا پسند نہیں کرتے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کہا کہ حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کا ہیومن رائٹس کمیشن بھی ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار تھا، ہمیں لگا کہ شاید سپریم کورٹ ہیومن راٹس کمیشن سے کوئی ڈائریکشن آئے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ایسے کیسز میں انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کرتی ہے، جس کا فیصلہ ہوچکا، جے آئی ٹی میں قابل افسران رکھے جائیں گے، تمام ایجنسیز کے لوگ شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1028970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش