QR CodeQR Code

13 گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی، فیاض چوہان

7 Dec 2022 11:46

اپنے ایک تازہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا تھا، عمران خان کو صرف ایک دفعہ سیٹ سے نااہل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے فیصلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، عقل کے اندھے عمران خان کو تاحیات نااہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا تھا، عمران خان کو صرف ایک دفعہ سیٹ سے نااہل کیا گیا۔ انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ 13 گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، لیول پلئنگ فیلڈ میں میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کرنے کے بعد عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی صدارت سے الگ کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028971/عمران-خان-کو-پارٹی-چیئرمین-شپ-سے-ہٹانے-کی-سازش-ناکام-ہوگی-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org