QR CodeQR Code

حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات دوبارہ شروع، صدر علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقات

7 Dec 2022 12:23

ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا، اس موقع پر پاکستان متحدہ موومنٹ، پی ڈی ایم اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام صدر مملکت تک پہنچایا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا، اس موقع پر پاکستان متحدہ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے اسحاق ڈار کی دو ملاقاتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028973/حکومت-اور-پی-ٹی-ا-ئی-میں-مذاکرات-دوبارہ-شروع-صدر-علوی-اسحاق-ڈار-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org