0
Wednesday 7 Dec 2022 15:14

علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، علمائے کوئٹہ

علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، علمائے کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علمائے کرام نے امام جمعہ کوئٹہ اور معروف عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی اور علامہ محمد کاظم بہجتی نے جید عالم دین و امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ امام جمعہ اپنی فیملی کے ہمراہ تھے، جب سی ٹی ڈی حکام نے انہیں روڈ سے اٹھایا۔ علامہ غلام حسنین کی گرفتاری انکی فیملی کیلئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف ایک عالم دین کی توہین ہے، بلکہ انتظامیہ اور سی ٹی ڈی کی ایک شرمناک حرکت ہے۔ جسکی مذمت کرتے ہیں۔ علمائے دین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد علامہ غلام حسنین وجدانی کو رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1028998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش