0
Thursday 8 Dec 2022 15:08

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کیجانب سے آئی ایس او کے مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ

ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کیجانب سے آئی ایس او کے مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار نقوی کی جانب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان شبر رضا، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب سید دلاور زیدی، وسیم عباس زیدی، علی رضا بخاری، فہیم جعفر ایڈووکیٹ، جواد مصطفی سرگانہ اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف کے مسجد الحسین پہنچنے پر پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں قومی و ملی امور میں مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1029000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش