0
Wednesday 7 Dec 2022 15:40

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف رضویہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن تھانوں میں شہریوں نے مقدمات درج کرائے ہیں۔ پولیس حکام کے  مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے میں شہری دانیال رشید نے ایف آئی آر نمبر 1775/22 درج کرائی جبکہ رضویہ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 598/22 درج کرایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایاکہ شہباز گل کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016ء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل کی سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف تقریر دیکھیں، جن میں پاک فوج کے سربراہ اور میجر جنرل رینک کے افسر کے خلاف عوام کو اکسایا گیا ہے۔ درج کرائے گئے مقدمے میں مدعی نے موقف اپنایا کہ ملزم شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تقریر کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے تقریر کرکے عوام میں آرمی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 1029004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش