1
Thursday 8 Dec 2022 15:14

ملتان، آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف کی المصطفی ہائوس ملتان آمد، سابقین سے ملاقات

ملتان، آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف کی المصطفی ہائوس ملتان آمد، سابقین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کی ڈویژنل آفس آئی ایس او المصطفی ہائوس ملتان آمد، ڈویژنل صدر شبر رضا نے مرکزی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابقین آئی ایس او کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی رہنما سید ظفریاب حیدر، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، سلیم عباس صدیقی، جاوید عباس کچھیلا، فراز شمسی، حیدر صدیقی، عمار حیدر صدیقی، قیصر عباس، ثقلین عباس، عابد نواز سیال اور دیگر موجود تھے۔ مرکزی صدر نے اپنی گفتگو میں سابقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت شہداء کی امانت ہے جو سابقین کے تعاون کے بغیر اپنی منازل طے نہیں کر سکتی، ہمارے سابقین جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جماعت پر جب بھی مشکل گھڑی آئی سابقین نے دل کھول کر مدد کی۔
خبر کا کوڈ : 1029019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش