0
Thursday 8 Dec 2022 15:40

امپورٹڈ حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں، زین قریشی

امپورٹڈ حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں، زین قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لٹیروں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔ امپورٹڈ حکمران 7ماہ میں 11سو ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات ختم کروانے میں کامیاب ہو گئے۔ جس مقصد کیلئے اقتدار میں آئے تھے وہ مقصد پورا ہوگیا۔ عوام نے ضمنی انتخابات میں دونوں مرتبہ امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کرکے گھر جانے کا پیغام دیا۔ لیکن امپورٹڈ حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں۔ جلد اور شفاف اتنخابات تحریک انصاف کا نہیں عوام کا مطالبہ اور ملک کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور نظام کی بقاء چاہتی ہے۔ عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ نظام کو بچانے کی کوشش ہے۔
 
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کے موقع پر وفود سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے کہیں بھی دو رائے نہیں۔ عمران خان کا فیصلہ حرف آخر ہوگا۔ اور اس پر پوری جماعت اور اتحادی متفق ہوں گے۔ انہوں نے کہا عمران قوم کی آواز بن چکے ہیں۔ عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں میں رچ بس گیا ہے۔ 7ماہ میں عمران خان نے ملک گیر 55سے زائد جلسے منعقد کئے۔ جس میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔ عوام کی بھر پور پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔ عمران خان ایک بار پھر واضح اکثریت سے ملک کے وزیراعظم ہونگے۔
 
 انہوں نے کہا حکمران عوام کے لئے وبال جان بن چکے ہیں۔ ان کے آنے سے عوام کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے آتے ہی قوم پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بم گرایا۔ گزشتہ تین ماہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں مگر یہ لوگ عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگی میں مشکلات پیدا کردی ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے 7ماہ میں عوام کو کیا ریلیف دیا؟ انہوں نے کہا امپورٹڈ حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں۔ ان کو جلد از جلد گھر جانا ہوگا۔ ملک میں جلد اتنخابات ہونے والے ہیں۔
 
 تحریک انصاف کے کارکن انتخابات کی تیاری کریں۔ آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔ عمران خان ایک بار پھر ملک میں رکی ہوئی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے اور اپنے ویژن کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزادی دلا کر قائد کے تصور کے مطابق نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ پاکستان کی عوام نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش