0
Thursday 8 Dec 2022 01:33

جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز برطانیہ سے وطن واپسی کیلئے روانہ

جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز برطانیہ سے وطن واپسی کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے، جس کے بعد وہ ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔ اس حوالے سے مدینہ منورہ سے اپنے بیان میں سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ نئے سیاسی نظام کیلئے جعلی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلاوطن نہیں ہونا چاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بدترین مثال تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور ایسسٹس ریکوری یونٹ کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارے خلاف مقدمات بنوائے گئے، وہ کیس نہ بناتے تو برخاست کر دیا جاتا، ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا ناروا سلوک کرنا پسند نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بےدریغ استعمال ہوا۔

خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے آج ہی دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سلیمان شہباز 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آگئے تھے جبکہ سلیمان شہباز کا نام والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی طرف سے سلیمان شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے، لیکن برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے خلاف تحقیقات کے بعد انھیں کلین چٹ دی تھی۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے 2019ء میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے منجمند کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔ این سی اے نے دو برس تک برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں تحقیقات مکمل کرکے عدالت کو بتایا تھا کہ انھیں الزامات کے درست ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔ این سی اے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرتے ہوئے اثاثے بحال کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1029078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش