0
Thursday 8 Dec 2022 11:28

لاہور، عمران خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا

لاہور، عمران خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر درختوں کی شاخیں بھی کاٹ دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھنے درختوں کے باعث سکیورٹی اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ درختوں کی شاخوں کے باعث اطراف میں تعینات سنائپرز کو بھی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

لاہور پولیس نے کرین کی مدد سے گھنے درختوں کی شاخیں کاٹ دی ہیں جس کے بعد اب سنائپرز اور وہاں تعینات پولیس اہلکار چاروں اطراف نظر رکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان کی رہائش کے گرد ریت کے تھِیلوں اور سیمنٹ کے بلاکس کی دیوار کھڑی کی گئی ہے، علاقے میں سکیورٹی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کو تھری لئیر کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش