0
Thursday 8 Dec 2022 12:33

بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری

بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری
 اسلام ٹائمز. آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی. بھمبر میں وارڈ نمبر 3 میں پولنگ اسٹیشن 159 اور 160 پر کشیدگی کے بعد پولیس پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق موقع سے خلاف ورزی اور تلخ کلامی پر 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، غیرمتعلقہ افراد کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر پابندی ہے۔ میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 ہے، خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے، ڈویژن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 70 نشستوں پر انتخاب ہو گا. 
خبر کا کوڈ : 1029121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش