QR CodeQR Code

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

8 Dec 2022 15:36

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حتمی نام، بلدیاتی حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حتمی نام اور بلدیاتی نظام و حلقہ بندیوں پر بات کی گئی، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول، وسیم اختر اور خواجہ اظہار شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حتمی نام، بلدیاتی حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1029150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029150/متحدہ-قومی-موومنٹ-پاکستان-کے-وفد-کی-گورنر-سندھ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org