QR CodeQR Code

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

8 Dec 2022 15:37

دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس چوکی کے قریب اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا، دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس چوکی کے قریب اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1029151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029151/بنوں-میں-پولیس-چوکی-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ-ایک-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org