0
Thursday 8 Dec 2022 15:47

کالعدم تنظیموں کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں، ممتاز بلوچ

کالعدم تنظیموں کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں، ممتاز بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتخاے پر حملہ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مذہبی آزادیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی اور بھارت کو فہرست میں شامل نہ کر کے امتیازی سلوک کیاگیا، امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کو فہرست میں شامل نہیں کیاگیا۔

ممتاز بلوچ نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے طویل عرصے تک دہشت گردی کا سامنا کیا، پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہے، پاکستان نے بڑے جانی نقصانات کا سامنا کیا ہے اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر امریکی بیان پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔ بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ تشویشناک ہے، پاکستان نے اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کیا ہے، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرنے دورہ افغانستان میں افغان حکام کو اپنے تحفظات سےآگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1029153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش