QR CodeQR Code

ایک پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر دوسری کا لگایا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

8 Dec 2022 15:39

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن روکنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایم کیو ایم چاہ رہی ہے کہ پی پی جو لوٹ رہی ہے اس میں سے کچھ مل جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر ہٹا کر دوسری پارٹی کا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن روکنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم چاہ رہی ہے کہ پی پی جو لوٹ رہی ہے اس میں سے کچھ مل جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 2009ء سے 2015ء تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، ایم کیو ایم اس وقت پیپلز پارٹی کی اتحادی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1029154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029154/ایک-پارٹی-کا-ایڈمنسٹریٹر-ہٹاکر-دوسری-لگایا-جا-رہا-ہے-حافظ-نعیم-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org