0
Thursday 8 Dec 2022 15:57

مرتضی وہاب کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق

مرتضی وہاب کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق
اسلام ٹائمز۔ نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا جس کے تحت ڈاکٹر سیف الرحمن نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بلآخر ایم کیو ایم کا مطالبہ مان لیا ہے، دو ماہ سے عدالتوں کے فیصلوں کے باعث مستعفی مرتضیٰ وہاب اب ایڈمنسٹریٹر نہیں رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی وزیر ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر محنت سعید غنی اور وزیر خوراک مکیش چاؤلہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے سیف الرحمان اور عبدالوسیم کے نام دیئے گئے تھے۔ سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت بنانے کے لئے ایم کیو ایم کے ووٹ حاصل کرکے ایڈمسنٹریٹر کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1029158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش