0
Thursday 8 Dec 2022 16:22

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پرویز الہیٰ، محمود خان کو دی، ناصر حسین شاہ

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پرویز الہیٰ، محمود خان کو دی، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی دھمکی وفاق کو نہیں پرویز الہیٰ اور محمود خان کو دی گئی۔ جاری کئے گئے بیان میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ لگتا ہے کہ عمران نیازی اسمبلی کی عمارتیں توڑنے کی بات کر رہے ہیں، اس لئے وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی توڑنا چاہتے تو وہ تو ایک سمری پر دستخط کا کام ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیاسی یتیمی عمران خان سے غلطیاں اور غیر سیاسی فیصلے کروا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش