0
Thursday 8 Dec 2022 16:28

ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان، عمران خان ذمہ دار ہیں، شرجیل میمن

ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان، عمران خان ذمہ دار ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالات سے سب پریشان ہیں، معاشی حالات یہاں تک لانے میں عمران خان ذمہ دار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اپنا ہر کام ایمانداری سے کر رہی ہے، حکومت نے اسمبلی اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، سندھ کا ہر محکمہ صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے، ہم سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کر رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کا محکمہ بھی اچھے طریقے سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ حکومت ختم کرنے جا رہے ہیں اور پنجاب کابینہ میں اضافہ ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا میں ہر کاروباری شخص کو بھتے کی دھمکیاں آرہی ہیں، اس وقت سب سے ز یادہ اسٹریٹ کرائمز پنجاب میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عجیب سیاست ہو رہی ہے، 10 سے 15 دن کے کنٹریکٹ پر وزارتیں دی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کی جہاں جہاں حکومت ہے وہاں بد امنی اور مہنگائی زیادہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، اغوا کے کیسز سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، آٹے کا ملک بھر میں بحران ہے، سندھ میں 65 روپے کلو آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، پنجاب میں فی کلو آٹا 100 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی کاشت پر فی ایکڑ ہر کسان کو 5 ہزار روپے دے رہے ہیں، سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش