QR CodeQR Code

مودی حکومت ایمس پر سائبر حملے کے تعلق سے سنجیدہ ہوجائے، کانگریس

8 Dec 2022 17:08

رنجیت رنجن نے کہا کہ سائبر حملے کا سراغ لگایا جائے اور ہیکرز کے مقصد کی تحقیقات کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنگین سازش ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رنجیت رنجن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں سائبر حملے کا معاملہ اٹھایا اور مودی حکومت سے اس پر سنجیدہ ہونے کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے جانے والے معاملے کے دوران رنجیت رنجن نے کہا کہ ماضی میں دہلی کے ایمس پر سائبر حملہ ہو چکا ہے۔ ایمس میں تقریباً پانچ کروڑ مریضوں کا ڈیٹا دستیاب ہے۔ اس میں وزیر اعظم سمیت تمام اہم لوگوں کی صحت کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

رنجیت رنجن نے کہا کہ سائبر حملے کا سراغ لگایا جائے اور ہیکرز کے مقصد کی تحقیقات کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنگین سازش ہو سکتی ہے۔ ہیلتھ ڈیٹا سے بینک ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، جس سے کروڑوں لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ملک کے خلاف ایک سنگین سازش ہے جس پر حکومت کو چوکنا رہنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1029162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029162/مودی-حکومت-ایمس-پر-سائبر-حملے-کے-تعلق-سے-سنجیدہ-ہوجائے-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org