0
Thursday 8 Dec 2022 17:23

اب دہلی کے ماحول کو صاف کرنا ہوگا، اروند کیجریوال

اب دہلی کے ماحول کو صاف کرنا ہوگا، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت کے بعد عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی فتح اور بڑی تبدیلی پر مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ اب تک لوگوں نے ہمیں جو بھی ذمہ داری دی ہے، اسکول، اسپتال، بجلی، سب کچھ ہم نے بخوبی نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دہلی کے لوگوں نے پارک کی صفائی اور مرمت کی ذمہ داری سونپی ہے تمام پارٹیوں کے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے امیدواروں سے اپیل ہے کہ یہ سیاست آج تک صرف تھی، اب ہمیں دہلی کو ٹھیک کرنا ہے، جس کے لئے میں بی جے پی اور کانگریس کا تعاون چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا ’’میں دہلی کو ٹھیک کرنے کے لئے وزیراعظم اور مرکزی حکومت کا تعاون و دعا چاہتا ہوں‘‘۔
خبر کا کوڈ : 1029165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش