QR CodeQR Code

اتنے کم عرصے کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی لگا بھی تو کیا کام کرلے گا؟ عامر خان

8 Dec 2022 19:04

ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اگر سیاسی کارکن ایڈمنسٹریٹر لگایا جاتا تو اختیارات نہ ہونے پر بات کی جا سکتی تھی، اب ایک سرکاری افسر ایڈمنسٹریٹر لگے گا تو بات الگ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اتنے کم عرصے کے لئے ایڈمنسٹریٹر لگایا بھی گیا تو وہ کیا کام کر لے گا؟ یہ بات متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے جاری کئے گئے بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک تھا، سنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے لئے سیف الرحمن کا نام سامنے آیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے تو عبدالوسیم کا نام دیا گیا تھا۔ عامر خان نے کہا کہ اگر سیاسی کارکن ایڈمنسٹریٹر لگایا جاتا تو اختیارات نہ ہونے پر بات کی جا سکتی تھی، اب ایک سرکاری افسر ایڈمنسٹریٹر لگے گا تو بات الگ ہوگی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن ہوئے تو ہم بھرپور حصہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1029171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029171/اتنے-کم-عرصے-کیلئے-ایڈمنسٹریٹر-کراچی-لگا-بھی-کیا-کام-کرلے-گا-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org