2
0
Thursday 8 Dec 2022 20:38

سرگودھا، 6 شیعہ نوجوانوں کو کالعدم جماعت سے تعلق کے الزام میں سزا سنا دی گئی

سرگودھا، 6 شیعہ نوجوانوں کو کالعدم جماعت سے تعلق کے الزام میں سزا سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 6 شیعہ جوانوں کو بے بنیاد مقدمہ میں سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھ شیعہ جوانوں کیخلاف کالعدم جماعت سے تعلق کا الزام لگا کر کالعدم جماعت کیلئے چندہ جمع کرنے اور پمفلٹس تقسیم کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تمام جوانوں کو لاہور سمیت مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا اور سرگودھا میں ایف آئی آر رجسٹرڈ کروائی گئی تھی۔ گرفتار ہونیوالے نوجوانوں میں زاہد عباس، توقیر، وجاہت، محبت حسین، تقی شیرازی و دیگر شامل تھے۔ انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج خاور رشید نے آج شام پانچ بجے فیصلہ سنایا اور چھ کے چھ جوانوں کو پانچ پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

شیعہ جوانوں کی طرف سے عارف نذیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔ عارف نذیر ایڈووکیٹ نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ملزمان کیخلاف کوئی شہادت نہیں، سی ٹی ڈی کوئی ثبوت بھی پیش کرنے سے قاصر رہی، اس کے باوجود انسداد دہشت گردی عدالت نے فرضی کیس میں نوجوانوں کو سزا سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے سے مطمئں نہیں، ہم اس فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ بغیر ثبوت و شہادت سزا سنائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید نثار علی ترمذی
United States
اللہ تعالیٰ جلد رہائی نصیب فرمائے، آمین ثم آمین
ریاض احمد گنواس
Pakistan
یہ ہے ہمارا پیارا پاکستان
ہماری پیشکش