0
Friday 9 Dec 2022 22:33

پی ڈی ایم کے 13 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ فضل الرحمان ہیں، عمران خان

صاحبزادہ حامد رضا نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے کیلئے استعفیٰ عمران خان کو پیش کر دیا
پی ڈی ایم کے 13 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ فضل الرحمان ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ رضا نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ حالات، انتخابات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کی خیریت دریافت کی گئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے کیلئے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کرتے ہوئے کہا جب اسمبلیاں تحلیل ہوں تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔ ہم باوفا لوگ ہیں۔ضمیر کی آواز پر تحریک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ عمران خان کی امانت ہے۔ عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے منصب پر ابھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائلِ اور بحرانوں کا حل انتخابات میں مضمر ہے۔ 30 دسمبر تک اسمبلیاں ہر صورت تحلیل کر دی جائیں گئیں۔ موجودہ کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے۔ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، فوری انتخابات ہی ریسکیو کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے 13 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ فضل الرحمان ہیں۔ قومی انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا قوم خوشحالی چاہتی ہے تو کرپٹ حکمرانوں کیخلاف چلنے والی آزادی کی تحریک میں ہمارا ساتھ دے۔ کرپٹ افراد نے سیاست، جمہوریت اور ریاست پر قبضہ کر رکھا ہے۔ 11 رکنی ڈکیت گینگ رسوائی کی علامت بن چکا ہے۔ ملزم کا وزیر اعظم ہونا باعث شرم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاکستان بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ علماء و مشائخ حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ مذہب کے نام پر دہشتگردی خلاف اسلام ہے۔ داعش، القاعدہ اور کالعدم جماعتوں نے اسلام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا یے۔ خیال رہے جب سردار عثمان بزادر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو صاحبزادہ حامد رضا اجتجاجاً چئیرمین قرآن بورڈ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے جبکہ انکے عہدے کی آئینی مدت ابھی 11ماہ باقی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1029347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش