0
Friday 9 Dec 2022 23:15

پشاور میں پانی کے تنازعہ پر دو افراد قتل، خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا

پشاور میں پانی کے تنازعہ پر دو افراد قتل، خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ تہکال میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے جبکہ فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ داؤد زئی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دریں اثناء تہکال میں بھی قتل و غارت گری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ تنازع پانی کے معاملے پر ہوا، تنازع بڑھنے پر فائرنگ ہوگئی جس میں دو افراد کے مارے جانے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 1029353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش