QR CodeQR Code

بورے والا میں مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی جاں بحق

9 Dec 2022 23:26

مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سالہ بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے سوگ میں ڈوب گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے بورے والا میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے حاملہ خاتون اور چار سالہ بچی کو ابدی نیند سلادیا۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا کے علاقے حاجی شیر دیوان صاحب میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سالہ بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے سوگ میں ڈوب گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا اور پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1029354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029354/بورے-والا-میں-مخالفین-کی-فائرنگ-سے-حاملہ-خاتون-اور-چار-سالہ-بیٹی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org