0
Friday 9 Dec 2022 23:37

پاکستان کی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان کی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملکی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی جذبے کے ساتھ ہمیں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، اسی طرح داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر عالمی اداروں نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ تمام صوبوں کو اختیارات دینے اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ہمیں قومی جذبے کے ساتھ ہمیں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک آئین و قانون کے بغیر نہیں چل سکتا اور ملکی نظام میں عدم توازن آئین کی حدود سے تجاوز کرنے سے آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش