QR CodeQR Code

اعظم سواتی کا فارم ہاوس سیل کردیا گیا

9 Dec 2022 23:45

سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو قوائد کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، اس سے قبل اعظم سواتی کو بلوچستان سے رہائی ملی تو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا


اسلام ٹائمز۔ اعظم سواتی کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، اسلام آباد میں سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کردیا ہے، سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو قوائد کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، اس سے قبل اعظم سواتی کو بلوچستان سے رہائی ملی تو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا، اعظم سواتی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا گیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو آج رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1029356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029356/اعظم-سواتی-کا-فارم-ہاوس-سیل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org