0
Friday 9 Dec 2022 23:50

نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، چار مطلوب دہشتگرد ہلاک

نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، چار مطلوب دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں چار مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا گروہوں حالیہ پشاور، مردان، چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس، سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور مختلف تھانوں پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھا جبکہ مارے جانے والے ملزمان بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت لطیف خان، شاہ زیب، محمد عادل عرف عمیر عرف انس اور تجوز خان کے نام سے ہوئی، جن میں سے تین کا تعلق بڈھ بیر کے علاقے جبکہ تجور خان مردان کا رہائشی تھا جو عرصہ دراز سے افغانستان میں مقیم تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا ہے جبکہ مقابلے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش