QR CodeQR Code

کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی مدد جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

10 Dec 2022 00:18

وزیراعظم نے انسانی حقوق کے عالمی دن  کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نہ صرف آج بلکہ ہر دن حکومت پاکستان سب کے لیے انصاف، مساوات، وقار اور انسانی حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی۔


اسلا ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن  کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نہ صرف آج بلکہ ہر دن حکومت پاکستان سب کے لیے انصاف، مساوات، وقار اور انسانی حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی۔ اس دن یہ بھی لازم ہے کہ ہم بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ، جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا بغور جائزہ لیں۔ وزیراعظم نے کہا حق خودارادیت لوگوں کی اجتماعی اور انفرادی آزادی کا نام ہے۔ حق خودارادیت کو "دہشت گرد، انسداد دہشت گردی" کے بیانیے کے ذریعے پامال کیا گیا، فوجی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔ ہمیں اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کشمیر کے لوگ حقوق اور آزادیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1029360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029360/کشمیریوں-کی-اخلاقی-سیاسی-مدد-جاری-رکھیں-گے-وزیراعظم-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org